گوادر کے پانی پر توجہ ہے، ڈیسیلینیشن پلانٹ ہی مکمل حل ہے، مائنز ایکٹ پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو سپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی مکمل توجہ گوادر کے پانی پر ہے پہلے روز سے گوادر کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ماضی میں گوادر کے پانی کے فراہمی پر اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے مکمل حل یہ ہے کہ ڈیسیلیشن پلانٹ لگائی جائے مرانی ڈیم سے گوادر کو پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں وسائل کی کمی ہے وفاق اور ورلڈ بینک تعاون کریں 28لاکھ گیلین فراہم کرنے کے لیے کام ہورہا ہے وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اتفاق رائے سے پاس کیا بل پر دوبارہ بحث ہوئی جان بوجھ کر بل میں کیڑے نکالے جارہے ہیں مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتو ں کو بات کرنے کی دعوت دیتی ہے کب تک اس بل کو روک کر مسائل پیدا کیے جاسکتے ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں جلد مل بیٹھ کر اپنا موقف دیں تاکہ اس مسئلہ کا حل نکالا جاسکے وزیر اعلی نے کہا کہ ہم شفاف احتساب کے لیے تیار ہیں کردار کشی برداشت نہیں کی جائے گی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ہیڈ کو طلب کیا جائے گوادر کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہم گوادر کے پھسے ہوئے لوگوں کے مسائل سامنے آرہے ہے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے صوبائی وزیر ایری گیشن سردار عبدالرحمان کھیتران نے گوادر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مولانا ہدایت الرحمان کی توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایک انار سو بیمار والا علاقہ ہے گوادر کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں گوادر میں پانی کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے بارش نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حکومت گوادر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی پانی کو ضائع کرنے کے مترادف ہے حکومت کی مکمل توجہ گوادر میں پینے کے پانی پر ہے اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ کو پینے کے صاف پانی کے فراہمی کی حالت تشویش ناک ہے شہر میں پانی کی سطح خطرناک حدتک نیچے چلی گئی شہر کے اکثر علاقوں کے عوام مجبوری کی وجہ سے ٹینکر کے ذریعے پانی حاصل کرتے ہیں کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کے بابت مالی سال 2020اور 25میں کل کتنا فنڈ مختص کیا گیا مانگی ڈیم کے تکمیل کے لیے بجٹ ریلیز کیا گیا ہے اور کب تک یہ منصوبہ مکمل ہوگا تفصیل فراہم کی جائے جس پر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وال مین 8گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں جب انہیں طلب کیا تو ایسا لگا کہ کوئی بہت بڑی شخصیت ہے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ مانگی ڈیم منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا جون 2026سے کوئٹہ کو پانی فراہم کیا جائے حکومتی یقین دہانی کے بعد ایوان نے توجہ دلاو نوٹس کو نمٹا دیا گیا بلوچستان اسمبلی اجلاس میں آغا خان پراپرٹیز کا جان نشینی و منتقیلی کا مسودہ قانون 2025پیش کیا گیا جسے ایوان نے آغا خان پراپرٹی جانشینی و منتقیلی کا مسودہ قانون 2025منظور کرلیا ایوان میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے پبلک پرائیوٹ ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا ایوان نے پبلک پرائیوٹ کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا صوبائی وزیر خزانہ نے ایوان میں صوبائی وزیر زراعت کی طرف سے زرعی پیداواری منڈیوں کا مسودہ قانون پیش کیا جسے ایوان نے بلوچستان زرعی پیداور منڈیوں کا مسودہ قانون متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپر دکیا بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان اینیمل سلاٹر کا مسودہ قانون 2025پیش کیا گیا جسے ایوان نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کبزئی نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو تنگ کیا جارہا ہے اس لیے انہوں نے 8دسمبر سے ہڑتال کی ہوئی ہے ان کی ٹرکیں اور ٹینکر ژوب اور دیگر راستوں میں کھڑی ہے جس پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت قانون پر عملد ر آمد کررہی ہے قانون کی پابنیدی سب پر لازم ہے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے پوئنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے ایم پی اے اور منسٹر ز کی پگڑی اچھالی جارہی ہے بلوچستان لیگز کے نام پر ویب سائٹ ہے جس پر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس کا کوجھ لگا کر سزا دی جائے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈھور ہلانے والوں کو بھی سامنے لایا جائے سائبر کرام سے مدد لی جائے جس پر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں یونس زہری کی حمایت کرتا ہوں سوچی سمجھی سکیم کے تحت کردار کوشی کی جارہی ہے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی نجی جیل میں نہیں آٹھ سال پہلے خود جیل میں تھا ایک اعلی سطحی کمیشن بنائی جائے جو الزامات لگانے والوں کی تحقیق کریں اگر میرے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو میں ایوان چھوڑ دوں گا جس پر وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر چیک ہو پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر چیک ہونی چاہیے انہوں نے کہا جھوٹ پر احتساب نہیں ہوتا سیاستدانوں کا احتساب عوام کرتی ہے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو غلط اطلاعات دینے والوں کے خلاف کاروئی کریں حکومت کی حمایت کمیٹی کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ کون لوگ ہے جو شریف لوگوں کی پگڑی اچال رہے ہیں جس پر سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی عبدالرحمان کھیتران کی سربراہی میں قائم کی جارہی ہے جن کی سوشل میڈیا پر کردارکشی کی گئی ہے وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر شکایت کریں ۔
