پنجگور میں بینک ڈکیتی کرنے والے چادر میں اسلحہ چھپا کر لاتے ہیں، جلد گرفت میں ہوں گے: سرفراز بگٹی
بلوچستان لیکس پر سائبر کرائم متحرک، اراکین کی کردار کشی پر نہیں جھکیں گے: اسپیکر، راجہ مطلوب کیلئے فاتحہ خوانی

کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو 44منٹ کی تاخیر سے سپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن رکن رحمت صالح بلوچ کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ پنجگور میں بینک ڈکیتی کے مسلح افرد چادر میں اسلحہ چھپا کر لاتے ہیں اور 30منٹ کے اندر بینک کو لوٹ کرکے فرار ہوجاتے ہیں ڈاکو اپنے آپ کو کسٹمر ظاہر کرکے آتے ہیں وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ بہت جلد ان افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم صحافی راجا مطلوب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی انہوں نے کہا کہ راجا مطلوب ایک نامور صحافی اور میرے دوست تھے وہ ایک روزہ پروگرام کے سلسلے میں کوئٹہ آئے تھے وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کریں وزیرا علی بلوچستان نے وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر کی توجہ اکثر اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے سلسلے میں کراچی چلے جانے کے سبب اگلے اجلاس کے لیے موخر کرنے کی درخواست کی جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے اجلاس میں بتایا کہ بلوچستان لیگ کے نام پر منفی پروپیگنڈہ پر سائبر کرام ڈیپارٹمنٹ کو طلب کیا گیا تھا اراکین اسمبلی کے خلاف منفی مہم پر قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے اور اسمبلی ارکان کی کردار کشی اور بلیک میلنگ پر نہیں جھکیں گے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان لیگ اور اس سے منصوب دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف کاروائی کی جائے اجلاس کے دوران ایوان کا لاوڈ اسپیکر اور مائیک سسٹم خراب ہوگیا جس پر وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ اسمبلی ہال کے تمام چیزیں پرانی ہوگئی ہے آئندہ اجلاس نئے ہال میں منتقل کیا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان کے درخواست پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 22دسمبر تک ملتوی کردیا گیا
