جرنیل ملک نہیں چلا سکتے، پارلیمنٹ پوسٹ آفس بن چکی، اب خواتین مزاحمت کی قیادت کریں گی: ربیعہ باجوہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سماجی رہنما ربیعہ باجوہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقتدرہ اور موجودہ ملکی نظام پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ 78 سال بعد بھی ملک وہیں کھڑا ہے جہاں نہ جج آزاد ہے اور نہ ہی وکیل، موجودہ عدالتی نظام اور ’ڈوگر کورٹس‘ سے انصاف کی توقع عبث ہے جبکہ پارلیمنٹ محض ایک ’پوسٹ آفس‘ بن کر رہ گئی ہے جہاں صرف مسودوں پر مہر لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جرنیل ملک نہیں چلا سکتے، یہ عوام کے وجود کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔
ربیعہ باجوہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری حالات اور سیاسی ورکرز بشمول عمران خان کی قید پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں اور وکلاء پر زور دیا کہ وہ آئین کی بالادستی کیلئے سڑکوں پر نکلیں، انہوں نے تجویز دی کہ احتجاجاً پورا پاکستان گھر بیٹھ جائے اور سڑکیں ویران کر دی جائیں، اب اس مزاحمتی تحریک کی قیادت خواتین کریں گی۔

WhatsApp
Get Alert