مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کیا ہے۔
عرفان شفیع کھوکھر دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹرز اسپتال منتقل کیے گئے، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کی اور انہیں صبر جمیل کی دعا دی۔
عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی خدمات اور عوامی خدمت کو شوبز اور سیاسی حلقوں میں یاد کیا جا رہا ہے، اور ان کے اچانک انتقال سے پارٹی اور صوبہ پنجاب میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
