ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی، انتہائی شرمناک واقعہ

پتوکی(قدرت روزنامہ)قصور کے شہر پتوکی میں رات گئے ڈاکو ؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں بیوی عید کی شاپنگ کے بعد پتوکی کے میگا روڈ پر جمشیر اڈا کے قریب پہنچے تو ڈاکو ؤں نے انہیں روک لیا .

جمشیر اڈا کے قریب رات گئے ڈاکو ؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا . ڈی پی او قصور کے مطابق پتوکی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں . انہوں نے بتایا کہ دورانِ ڈکیتی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، رات سے آر پی او انعام وحید اور میں خود کیس کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں . ڈی پی او قصور نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کرائم سین اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے . دوسری جانب اماخیل میں واقع شاہ نور کلی کے قریب ڈاکووں اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا . ٹانک کے نواحی گاؤں اماخیل میں ڈاکووں نے متعدد افراد اور پٹرول پمپ کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی . مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں اور مقامی لوگوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں