مرغہ زکریازئی کے عوام تنہا نہیں، گرفتاریاں بھی ہمیں نہیں روک سکتیں، پشتونخوا نیپ نے لانگ مارچ کے شرکاء کے سر پر ہاتھ رکھ دیا


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مرغہ زکریازئی سے کوئٹہ تک منعقد کیے گئے پیدل مارچ کے شرکاء پر مشتمل ایک وفد نے پارٹی کے مرکزی سینئر سیکریٹری سید عبدالقادر آغا ایڈوکیٹ، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وفد نے کچلاغ میں پولیس کی جانب سے مارچ کے شرکاء کی گرفتاری کے بعد پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے فوری قانونی و سیاسی مدد اور رہائی ممکن بنانے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے علاقے کے سنگین مسائل پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کلی حلیم کے لیے واٹر سپلائی، گرلز مڈل اسکول کو ہائی کا درجہ، طالبات کے لیے بس سروس، 10 گھنٹے بجلی، ہسپتال اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس کے علاوہ بوائز ہائی اسکول کے لیے گراؤنڈ، کلی بارکہ میں پرائمری اسکول، سڑکوں کی تعمیر اور زرعی مقاصد کے لیے ٹریکٹر سروس کے مطالبات بھی پیش کیے گئے۔ پارٹی رہنماؤں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور پسماندہ علاقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

WhatsApp
Get Alert