امن کے دشمن پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتےہیں،خواجہ محمد آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے عمران خان کی سیاسی پرورش کرنے اور اسکو اقتدار میں لانے والے اور آج پاکستان کو گالیاں نکالنے والوں کو پناہ مہیا کرنے والے سب چاہئیں گے یہ مملکت خداداد انکی تابع ہو جائے دوبارہ انکا پالتو بر سر اقتدار آۓ۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یاد رکھیں 9مئی کو فوجی تنصیبات پہ حملہ انہی مقا صد کے حصول کی کوشش تھی۔ فرق دیکھیں جب عمران خان کے دور میں ہندوستان نے حملہ کیا تو راتوں رات ابھی نندن کو ہم نے ہاتھ جوڑ کے واپس کیا۔ مئی 2025 میں ہندوستان نے حملہ کیا تو پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی دنیا حیرت زدہ رہ گئی کہ وہی پاکستان ہے جس نے کچھ سال قبل ہندوستان کا پائلٹ واپس کیا اور پارلیمنٹ کو یہ بتایا گیا کہ ہم ہندوستان سے جنگ رسک نہیں لے سکتے۔ ہماری افواج نے اللہ کی مدد سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہمارے شہیدوں نے وطن کو جاوداں کیا ۔الحمداللہ دشمن آج بھی تاک میں ہے جاگتے رہنا ۔ یہ باہر بیٹھے نام نہاد پاکستانی، طالبان سے محبت بھرے مذاکرات کے حامی وطن عزیز کی ترقی اور امن کے دشمن پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد

WhatsApp
Get Alert