قلعہ سیف اللہ میں افغان سرحد سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، جارحیت ناکام


قلعہ سیف اللہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) (یو این اے ) قلعہ سیف اللہ افغان سرحد سے قلعہ سیف اللہ کے سرحدی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن اور مثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے پاکستانی سرحدی چیک پوسٹس کی جانب فائرنگ کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دفاعی اقدامات کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جدید نگرانی کے نظام، بالخصوص کوآڈ کاپٹر ڈرونز، کی مدد سے سرحدی علاقے کی مانیٹرنگ کی اور ممکنہ خطرات کی نشاندہی کے بعد انہیں مثر انداز میں غیر مثر بنا دیا۔ یہ کارروائی پاکستان کی سرحدی خودمختاری کے تحفظ اور سرحدی باڑ (بارڈر فینسنگ) منصوبے کو نشانہ بنانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سرحدی باڑ کی تعمیر کو ماضی میں بھی متعدد بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہر بار پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ایسے عزائم کو ناکام بنایا۔ تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق آئی ایس پی آر کی جانب سے سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی، دراندازی یا دہشت گرد عناصر کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ بھی ایسی کسی کارروائی کا بھرپور، نپا تلا اور مثر جواب دیا جاتا رہے گا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور پرعزم ہیں۔

WhatsApp
Get Alert