وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس

بلوچستان کابینہ نے کوہ سلیمان اور پشین ڈویژن کے قیام کی منظوری دیدی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس۔بلوچستان کابینہ کا تاریخ ساز فیصلہ، مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ۔بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریزم رولز 2025 کی منظوری دے دی گئی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے كها كه مختلف لوگ مسنگ پرسنز پر سیاست کرتے ہیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر یہ پروپیگنڈا دفن کردیا ۔مشتبہ افراد سے تفتیشی مراکز میں مجاز پولیس افسر کی نگرانی میں تفتیش ہوگی ۔مشتبہ افراد کے فیملی ممبرز کو ملاقات کی اجازت ہوگی۔صوبائی کابینہ نے بلوچستان پریوینشن ڈیٹینشن اینڈ ریڈیکلائیزیشن رولز 2025 کی منظوری دے دی ۔کابینہ نے بلوچستان وٹنیس پروٹیکشن ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزىد كها گڈ گورننس موثر قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔سرکاری سطح پر مقدمات کی پیروی مضبوط بنیادوں پر ہوگی ۔دہشت گردی کے مقامات میں مدعیان اور گواہان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔اہم قوانین اور رولز کی منظوری بلوچستان کابینہ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔بلوچستان کابینہ کا محکمہ خزانہ میں آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر بھرتیوں پر اظہار اطمینان كىا۔میرٹ کے فروغ کے لیے تمام محکموں میں بھرتیوں کا عمل مرحلہ وار ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ ۔صوبائی کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ کا نئے ڈویژن اور اضلاع کی تشکیل پر غور ۔بلوچستان میں دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔زیارت انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ ہوگا صوبائی کابینہ کا فیصلہ ۔بلوچستان کابینہ نے ضلع پشین میں میونسپل کمیٹی کربلا کی منظوری دے دی۔بلوچستان کابینہ نے لاء افسران کی ایوالوشن پالیسی کی منظوری دے دی ۔کابینہ نے محکمہ اقلیتی امور میں گرانٹ ان ایڈ ترمیمی پالیسی کی منظوری دے دی ۔بلوچستان کابینہ کا چائلڈ لیبر سے متعلق اہم فیصلہ، 16 سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت نہیں کرائی جاسکے گی۔صوبائی کابینہ نے محکمہ ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن کو لازمی سروسز قرار دے دیا ۔بلوچستان بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی تعلیمی اسناد تصدیق کرانے کا فیصلہ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ڈگریوں کی تصدیق کا ٹاسک دے دیا ۔مير سرفراز بگٹي نے كها كه جعلی ڈگری ہولڈر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی ۔وزىراعليٰ نےهداىت دىتے هوئے كها ڈگریوں کی تصدیق کا آغاز نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی سے ہوگا۔بلوچستان کابینہ کا قومی نصاب کو نئے تعلیمی سال 2026،27 سے صوبائی نصاب کا حصہ بنانے پر اتفاق ۔صوبائی کابینہ کا چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام برائے کوالٹی ٹیچرز سپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ ۔مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں ایڈہاک پر ریاضی ، سائنس ، اور انگریزی کے ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ ۔صوبائی کابینہ کا سلیم کمپلیکس سے امداد چوک اور ٹیکسی اسٹینڈ سے لیاقت اسکوائر تک فوڈ اسٹریٹ قائم کرنے پر غور ،کمیٹی قائم کردی گئی۔

WhatsApp
Get Alert