قومی کرکٹرز نے مانچسٹر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی
منچسٹر(قدرت روزنامہ) پاکستانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی مقابلے سے قبل منگل کو مانچسٹر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔ کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے سابق کپتان ، وکٹ کیپر سرفراز احمد کی امامت میں نماز ادا کی جنہوں نے خطبہ بھی دیا۔
نماز کے بعد ٹیم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مبارکباد دی اور اس کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس کا مقابلہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ کے لئے بعد میں ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔
Eid Mubarak to Pakistan team and support staff, and yes you are rocking your Eid wear! 👊 pic.twitter.com/kB1N0nyMxx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
