کوئٹہ ماسٹر پلان کی جلد تکمیل اور بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت، کمشنر شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس


(ڈیلی قدرت کوئٹہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد محمود، ڈائریکٹر کیو ڈی اے آصف علی، ڈی ایس پی ٹریفک سیف اللہ درانی، ایس پی سٹی کوئٹہ نعمان ظفر، چیف آرکیٹیکٹ عبدالعزیز زہری کے علاوہ کیو ڈی اے، بی پی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری اور اس پر عملدرآمد سے متعلق مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بلڈنگ کوڈز، نکاسی آب، پارکنگ کے مسائل اور شہری ترقی سے متعلق جاری و مجوزہ منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ ماسٹر پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر اس پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی بے ہنگم توسیع کو روکا جا سکے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات میس

WhatsApp
Get Alert