بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور بھارت کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال كرتے هوئے كها كه آپریشن ردّ الفتنة بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح اور دوٹوک پیغام ہے۔بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور بھارت کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ریاست الحمدللہ مضبوط، قوم متحد ہے، پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق اور پوری طاقت سے توڑا جائے گا۔
