بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا


ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ کل (جمعرات 19 فروری) پہلا روزہ ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

WhatsApp
Get Alert