ڈیرہ مراد جمالی بس اڈے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت3افراد کو زخمی کردیا

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی بس اڈے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت3افراد کو زخمی کردیا واقعے کے بعد ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا سندھ اور بلوچستان قومی شاہراہ کئی گھنٹون تک معطل ہزاروں گاڑیوں کی قطریں لگ گئی ہزاروں مسافر روزے کے ساتھ پھنس کر رہ گئے سخت مشکلات کا سامنا پولیس کی بے بسی کی شدید مذمت اعلی افیسران کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا زخمی ڈرائیور کے مطابق حملہ آور کو پولیس نے خود فرار کروایا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور حملہ آور کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین بازار بس اڈہ کے مقام پر کھڑی مسافر کوچ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب کوچ سے مسافر اتر رہے تھے پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص نے کوچ پر پسٹل سے مسلسل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور اظہر محمود سمیت تین افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئے پولیس نے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ادھر واقعے کے خلاف مشتعل ٹرانسپوٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوے مین قومی شاہراہ پر گاڑیاں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث سندھ بلوچستانکے درمیان چلنے ٹریفک معطل ہو گئے اور ہزاروں گاڑیوں کی قطرین لگ گئی روزہ دار مسافر پھنسے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا زخمی کوچ ڈرائیور نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور کو پکڑا گیا تھا اور ان سے اسلحہ بھی برامد کیا گیا مگر ہمارے سامنے پولیس نے حملہ آور کو فرار کروایا ڈی ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی پولیس کے اعلی افیسر کی یقین دہانی کرانے پر احتجاج ختم کیا گیا بعد ازاں روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
