رمضان المبارک کے آغاز پر ہی ملک بھر میں مہنگائی بے قابو، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہوئے،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 28 روپے تک اور پیاز 3 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے بڑھ گئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے اور پٹرول پانچ روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 47 روپے تک کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کی کمی آئی ، اس کے علاوہ دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول، گڑ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert