ظفران وزیر کی طالبان کی قید سے رہائی، مقامی افراد کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال


پشاور(قدرت روزنامہ)چھوٹی بچی آئینہ وزیر کی ویڈیو بنا نے والے ظفران وزیر کی طالبان کی قید سے رہائی کے بعد ایک ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں مقامی افراد انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہائی سے قبل طالبان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کروایا گیا، جس میں ظفران وزیر سے زبردستی معافی منگوائی گئی۔ ویڈیو میں ان سے یہ بھی کہلوایا گیا کہ وہ بچی آئینہ وزیر کی ویڈیوز بنانے پر شرمندہ ہیں۔
واضح رہے کہ آئینہ وزیر کی بالنگ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے ان کی صلاحیتوں کو سراہا گیا تھا۔ اس غیر معمولی پذیرائی کے بعد پشاو رزلمی کے مالک نے آئینہ وزیر کو زلمی ویمن لیگ میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert