ایران کے ساتھ جنگ میں 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی جنگ میں یہ امریکی ہلاکتوں کی پہلی اطلاع ہے، سینٹرل کمانڈ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
CENTCOM Update
TAMPA, Fla. – As of 9:30 am ET, March 1, three U.S. service members have been killed in action and five are seriously wounded as part of Operation Epic Fury.
Several others sustained minor shrapnel injuries and concussions — and are in the process of being…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 1, 2026
سینٹ کام کے مطابق کچھ دیگر اہلکار اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں شیل کے ٹکڑوں سے لگنے والی چوٹیں شامل ہیں اور انہیں ڈیوٹی پر واپس لانے کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔
