حلقہ این اے 251: الیکشن کمیشن ، پشتونخوا نیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ڈیلی قدرت کوئٹہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طویل قانونی جدوجہد کے بعد حلقہ این اے 251 (شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ) سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی قومی اسمبلی کی نشست کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے؛ اس اہم ترین پیش رفت کے بعد خوشحال خان کاکڑ کی پارلیمان میں نمائندگی حتمی ہو گئی ہے اور پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،
واضح رہے کہ اس نشست کے انتخابی نتائج کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے حالیہ دنوں میں خوشحال خان کاکڑ کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد اب الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نوٹیفکیشن کے اجراء نے عوامی مینڈیٹ پر حتمی مہر ثبت کر کے حق و انصاف کی فتح کو یقینی بنا دیا ہے۔
