کوئٹہ پریس کلب کے تقدس کی پامالی آزاد صحافت کو دبانے کی سازش ہے، ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد عیسیٰ روشان


کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) پشتونخوا نیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کے مداخلت اور پریس کلب کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونخوا نیپ پولیس کی اس مجرمانہ اقدام کو قابلِ گرفت قرار دیتی ہے اور اس واقعے میں ملوث آفیسرز و پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی پر زور دیتی ہے اور پشتونخوا نیپ آزاد صحافت اور پریس کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت اور ان کے اداروں کی آزاد صحافت کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتی ہے جبکہ کوئٹہ پریس کلب کی تقدس کی پامالی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو موجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے اور اس کا مقصد کوئٹہ پریس کلب اور اُن کے صحافیوں کا فعال ، سرگرم اور مثبت جاندار کردار کو کمزور کرنے کی ناکام سازش ہے جو کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی جمہوری وطن دوست و مذہبی پارٹیوں اور ہر شعبہ زندگی کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس فورس کی مداخلت اور ان کے تقدس کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں ۔ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں کی جانب سے آزاد میڈیا ، آزاد صحافت اور عوام کے آوازوں کو دبانے نام نہاد پیکا ایکٹ اور بنیادی انسانی حقوق کی اِن خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں ۔ ز و پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی پر زور دیتی ہے اور پشتونخوا نیپ آزاد صحافت اور پریس کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت اور ان کے اداروں کی آزاد صحافت کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتی ہے جبکہ کوئٹہ پریس کلب کی تقدس کی پامالی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو موجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے اور اس کا مقصد کوئٹہ پریس کلب اور اُن کے صحافیوں کا فعال ، سرگرم اور مثبت جاندار کردار کو کمزور کرنے کی ناکام سازش ہے جو کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی جمہوری وطن دوست و مذہبی پارٹیوں اور ہر شعبہ زندگی کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس فورس کی مداخلت اور ان کے تقدس کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں ۔ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں کی جانب سے آزاد میڈیا ، آزاد صحافت اور عوام کے آوازوں کو دبانے نام نہاد پیکا ایکٹ اور بنیادی انسانی حقوق کی اِن خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں ۔

WhatsApp
Get Alert