کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سی ٹی ڈی انسپکٹر مٹھا خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) – صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سی ٹی ڈی انسپکٹر مٹھا خان کی دہشتگردی کے واقعے میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مٹھا خان ایک فرض شناس اور بہادر افسر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمارے شہداء کی ایک طویل فہرست ہے اور اس سرزمین کے سپوتوں نے اپنے خون سے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے ہیں۔
بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور شہید کے ورثا خود کو اس غم کی گھڑی میں تنہا نہ سمجھیں۔
