پیغمبر اسلامﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے،روسی صدر پیوٹن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبرﷺ کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔نجی ٹی ونیا نیوز کے مطابق پیوٹن نے عام طور پر فنکارانہ آزادی کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ان لوگوں کی اپنی حدود ہیں اور ان کی آزادی کی خلاف ورزی کرنا بھی کسی طور درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر

الاعتقادی ریاست کے طور پر تیار ہوا ہے اور ہم ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں،مگر کچھ دوسرے ممالک اس چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان پوری دنیا کو باور کراتے رہے ہیں کہ مغربی دنیا کو معلوم ہی نہیں کہ ہم مسلمان نبیﷺ سے کتنا لگاؤ اور محبت رکھتے ہیں،دنیا کو بتانے کے لئے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے جو دنیا کو آگاہ کرے گی کہ توہین پیغمبرﷺ ہمارے لئے کسی صورت بھی قبول نہیں۔واضح رہے کہ 2018 میں یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) نے کہا تھا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺکی توہین آزادیِ اظہار کی جائز حدوں سے تجاوز کرتی ہے اور اس کی وجہ سے تعصب کو ہوا مل سکتی ہے اور اس سے مذہبی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔یہ فیصلہ عدالت نے پیغمبرِ اسلام ﷺکے بارے میں توہین آمیز کلمات کہنے والی آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ای ایس نامی خاتون کے خلاف سزا کے فیصلے کی اپیل پر صادر کیا تھا۔عدالت نے کہا کہ ای ایس کے خلاف فیصلہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

Recent Posts

پاکستانی دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسی چیز تحفے میں دیدی کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) شادی کا دن ویسے تو کافی خاص ہوتا ہے مگر اسے منفرد…

7 mins ago

اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے…

8 mins ago

کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ ) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘…

11 mins ago

گندم کس نے درآمد کی ۔۔؟ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اہم انکشافات کر دیئے

کراچی (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،…

16 mins ago

شہباز شریف کو ان لوگوں سے خطرہ ہے جو انہیں لے کر آئے: فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اب…

22 mins ago

بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست…

28 mins ago