شوال کا چاند پیدا ہوگیا ۔۔۔کیا پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئے گا؟سپارکو کی نئی پیشگوئی آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوال کا چاند پیدا ہوگیا ۔۔۔کیا پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئے گا؟سپارکوکی نئی پیشگوئی آگئی۔۔۔۔ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری کے مطابق شوال کا نیا چاندآج صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے ۔آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔سائنسی بنیادوں پر رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیے۔ اس تناظر میں پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور قومی امکان ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔
۔

WhatsApp
Get Alert