پاکستان عظیم قوم کا مسکن ہے جو ہمیشہ پائندہ تابندہ باد رہے گا، بخت محمد کاکڑ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ 23 مارچ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم سب ملکر مملکت خدائیداد پاکستان کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور سبزہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنی جہد جاری رکھیں۔ ہمارے بزرگوں نے ماں جیسی اس ریاست کے استحکام کے لئے جو قربانیاں دیں اسی کا ثمر ہے کہ آج ہم ایک باوقار خود مختار اور جمہوری ملک کا حصہ ہیں ۔پاکستان عظیم قوم کا مسکن ہو ہمیشہ پائندہ تابندہ باد رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کا قیام خطے میں امن بھائی چارے اخوت کا پیغام لایا 23 مارچ کا دن قرار داد پاکستان سنگ میل تھا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے متفقہ منزل متعین کی اس غیر متعین جدوجہد کا ثمر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسا جمہوری اور فلاحی ملک ملا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملی جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ نہ صرف پاکستان کی ترقی میں معاون و مددگار ہو رہے ہیں ۔بلکہ اس کی بقاءاور سلامتی کے لئے بھارت اور اس کی پراکسی سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جنگ بھی لڑرہے ہیں اس عظیم جنگ میں بلوچستان کے محب وطن لوگوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ بے شمار قیمتی قربانیوں سے حاصل کئے جانا والا پائندہ تابندہ باد رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert