روپے کے مقابلے میں ڈالر کہاں جا پہنچا؟ دیکھیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں بدھ 25 مارچ 2026 کو مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس:
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.20 روپے میں خریدا جبکہ 280.25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یورو کی قیمت 319.90 روپے خرید اور 324 روپے فروخت پر موجود ہے۔ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 370.36 روپے خرید اور 374.25 روپے فروخت ہو رہا ہے۔
سعودی ریال 73.85 روپے خرید اور 74.80 روپے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 75.55 روپے خرید اور 76.90 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 195.05 روپے خرید اور 198.10 روپے فروخت، کینیڈین ڈالر 200.10 روپے خرید اور 205.25 روپے فروخت جبکہ چینی یوآن 36.65 روپے خرید اور 37.60 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ جاپانی ین 1.7253 روپے خرید اور 1.8245 روپے فروخت کی سطح پر موجود ہے۔
انٹر بینک میں کرنسی کی صورتحال:
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.15 روپے خرید اور 279.65 روپے فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یورو 323.35 روپے خرید اور 323.93 روپے فروخت جبکہ برطانوی پاؤنڈ 374 روپے خرید اور 374.67 روپے فروخت کی سطح پر موجود ہے۔
سعودی ریال 74.35 روپے خرید اور 74.48 روپے فروخت جبکہ یوآن 40.48 روپے خرید اور 40.55 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ جاپانی ین 1.7594 روپے خرید اور 1.7625 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
دیگر کرنسیوں میں سوئس فرانک 354.08 روپے خرید اور 354.71 روپے فروخت، سنگاپور ڈالر 218.25 روپے خرید اور 218.64 روپے فروخت جبکہ ڈینش کرون 43.29 روپے خرید اور 43.36 روپے فروخت کی سطح پر موجود ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی حالات، درآمدات و برآمدات کے دباؤ اور روپے کی طلب و رسد میں تبدیلی کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔
