وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی اہم ترین ملاقات، خطے کی صورتحال پر بڑا مشاورتی اجلاس!

پاکستان کی میزبانی میں 4 فریقی مذاکرات کے بعد اہم بیٹھک، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ


اسلام آباد (ڈیلی قدرت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم آفس میں ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی میزبانی میں ترکی، مصر اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے 4 فریقی مذاکرات کے فوراً بعد سعودی وزیر خارجہ ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور مشیر برائے قومی سلامتی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پختہ اعادہ کیا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خصوصی طور پر نیک تمناؤں اور خلوص بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert