جنگ کے پجاری انسانیت کے قتل عام کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہمیں اپنے وطن کو محفوظ بنانا ہو گا: اصغر خان اچکزئی
فارم 47 کی جعلی حکومت سیاسی بیداری سے خوفزدہ ہے، کارکنوں پر ناروا مقدمات حوصلے پست نہیں کر سکتے: اے این پی چمن انتظامیہ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، قبائلی شخصیات کو فورتھ شیڈول کے ذریعے بلیک میل کرنا قابلِ مذمت ہے

چمن (ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اس وقت نہ صرف ہمارے پڑوس میں بلکہ پورے خطے کے حالات انتہائی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے جنگ کے پجاری اور سوداگر طاقت کے گھمنڈ میں مست ہوکر انسانیت کے قتل عام کے مرتکب ہورہے ہیں اس نازک صورتحال میں بحثیت سیاسی کارکنان ہم اور آپ پر لازم ہے کہ اپنی اولس اور وطن کو ان زوراوروں کی کشت وخون سے محفوظ بنائیں جس کیلئے سیاسی پلیٹ فارم سے منظم جدوجہد ازحد لازمی ہوچکی مدمقابل کی گھبراہٹ و پریشانی کو دیکھ کر آپ کی درست سیاست برحق موقف اور ان کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے تمام سطح کے ذمہ داران بروقت اپنی ذمہ داریوں کا پاس رکھتے ہوئے فکر باچاخان کو وسعت دینے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے ضلعی مجلس عاملہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا جو زیر صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل منعقد ہوا اجلاس میں اے این پی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی نیخصوصی شرکت کی اجلاس میں ماہوار ضلعی تنظیمی کار کردگی رپورٹس پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اسے اطمینان بخش قرار دیا گیا اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدراصغرخان اچکزئی نے چمن کے تمام غیور اولس سیاسی کارکنوں محنت کشوں کو گزشتہ جمعہ کے دن تاریخی قومی وطنی پرلت میں کثیر تعداد میں شرکت اور جلسہ عام کو کامیاب کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ کی مستقل مزاجی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ ظلم جبر کی رات چاہئے کتنی ہی لمبی ہی کیوں نہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی اجلاس میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اوردیگر قوم دوست وطن مترقی جمہوری سیاسی کارکنوں اور محنت کشوں کے خلاف نام نہاد جعلی حکومت کی ایما پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناروامقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ اس طرح کے ناروا من گھڑت بے بنیادمقدمات کیزریعے فکر باچاخان کے متوالوں کی حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا جب سے فارم 47 کے نتیجے میں براجمان جعلی حکمران اور نام نہاد حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے تب سے اس طرح کے سینکڑوں جعلی مقدمے سیاسی قیادت اور عہدیداروں کے خلاف درج کیے گئے ہے یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فارم 47 کے نتیجے میں براجمان حکمران جمہوری سیاست عوامی شعور اور سیاسی بیداری سے خوفزدہ ہیں اجلاس میں اس امر پر زور دیاگیا کہ ایسے اوچھیہتھکنڈے نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے سیاسی کارکنوں کو دبانے آوازوں کو خاموش کرنے اور انہیں قومی جمہوری جدوجہد سیدستبردار کرنے کی ہر حربے کو ناکام بنایا جائیگا اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ نااہل حکومت اور ضلعی انتظامیہ چمن کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک اور متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں ضلع چمن کے پرامن فضا کو قبائلیت کے طرف لیجانیکی شعوری کوششیں کی جارہی ہے آئے روز قبائلی شخصیات کو مختلف بہانوں سے پولیس گردی کے زریعے تنگ انہیں بیدخلی کے نوٹسسز جاری کرنے اورانکی جائیدادوں کوسیل اورانہیں فورتھ شیڈول میں ڈال کر بلیک میل کرنا نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے یہ تمام اوچھے ہتھکنڈے چمن جیسے پرامن علاقے اور بھائی چارے پر مبنی ماحول کو خراب کرنے کی شعوری کو ششیں ہیں عوامی نیشنل پارٹی اس طرح کی غیرضروری اقدامات کی نہ صرف بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے بلکہ ضلع چمن کے انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ وہ غیرضروری ہتھکنڈوں کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے سطح پر تینوں تحصیلوں کے تمام بنیادی یونٹوں کی تفصیلی تنظیمی دورے کریگی جس کے بعد تربیتی ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا لہذا بنیادی یونٹ تحصیل اور ضلع ذمہ داران طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی تیاریوں کو اولیت دیں۔
