برطانیہ کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، بجلی بلوں میں کمی، ملازمین کو 1500 پائونڈ اضافی ملیں گے


برطانیہ(قدرت روزنامہ)ایران جنگ کے باعث بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانوی وزیراعظم نے اپنے شہریوں کے لیے وسیع ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافہ، بجلی بلوں میں کمی، اور مستحق افراد کی مالی مدد کے پروگرام کا آج سے اطلاق شروع ہو گیا ہے۔
وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوا دی جائے کیونکہ اس سے عالمی ترسیل کی لاگت کم ہو کر اشیاء کی قیمتوں پر مثبت اثر پڑے گا۔
انہوں نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا اور یقین دلایا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
برطانوی حکومت نے نیشنل لیونگ ویج 12.71 پاؤنڈ کرنے کا اعلان کیا، جس سے تقریباً 24 لاکھ ملازمین کو 900 پاؤنڈ اضافی ملیں گے، جبکہ 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پاؤنڈ اضافی فراہم کیے جائیں گے۔
بجلی کے بلوں میں سالانہ اوسطاً 117 پاؤنڈ کمی کی جائے گی، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، اور ادویات کی قیمتوں کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert