قلعہ عبداللہ میں سیلاب ، 15مسافروں سمیت وین اور اشیائے خورونوش سے لدا ٹرک بہہ گیا،اونچے درجے کا سیلابی ریلا، کوئٹہ چمن شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند، مسافر محصور
گلستان اور حبیب زئی میں صورتحال تشویشناک، ریسکیو آپریشن شروع، توبہ اچکزئی اور پشین کی ندیوں میں گاڑیاں پھنس گئیں

چمن(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مسافر وین اور ٹرک ریلے میں بہہ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹرک میں اشیائے خورونوش تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں وین بھی بہہ گئی جس میں 15 مسافر سوار تھے، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہاہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشین اور توبہ اچکزئی کے مختلف برساتی ندیوں میں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
قلعہ عبداللہ مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ گلستان (قلعہ عبداللہ) میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے جہاں ویگن، گاڑیاں اور ٹریکٹرز سمیت کئی افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیں۔
حبیب زئی میں مسافرٹرک سیلابی پانی میں بہہ گیا ‘ 15 افراد سوار تھے ‘ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ‘ ضلع انتظامیہ۔ چمن ‘ توبہ اچکزئی ‘ خانوزئی ‘ گلستان کے شاہراہئیں ٹریف کیلئے بند کردی گئی ‘ قلعہ عبداللہ ندی میں سیلابی ریلا گزر رہا ہے ‘ انتظامیہ۔
