حکمرانوں نے بلوچستان کے عوام سے جینے کاحق چھین لیاگیاہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

حکمرانوں کی زندگی مغل بادشاہوں جیسالوٹ ماربدعنوانی عروج پرہیں،امیرجماعت اسلامی بلوچستان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کوشاہی طرززندگی مفت خوری ختم کرکے عوام کوریلیف دیناہوگاایران امریکہ اسرائیل کے درمیان ثالثی کاکردارقابل تعریف ہے وفاق کوبلوچستان میں بھی مسائل کے حل حقوق وامن کی فراہمی زیادتیوں کوختم کرنے کیلئے ایساہی کرداراداکرناچاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی زندگی مغل بادشاہوں جیسالوٹ ماربدعنوانی عروج پرہیں مہنگائی وبے روزگاری نے بلوچستان میں ڈیرے ڈال دیے ہیں امن وامان کافقدان ،روزگارناپیدبارڈرزوتجارت پرقبضہ ہیں بلوچستان کے عوام سے جینے کاحق چھین لیاگیاہے اسمبلی ممبران کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام کے اعتماد وووٹ سے محروم لوگوں کوفارم47کے ذریعے مسلط کردیاگیاہے۔وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام آج مسائل کے دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ان حالات میں ہرطرف پریشانی مایوسی اورمشکلات ہیں مسائل کے حل کااختیاراسلام آباد کے طاقتورطبقات کے پاس ہیں مگروہ مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہاجس کی وجہ سے ظلم وبدعنوانی،ناانصافی اورزیادتیوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے آئینی پارلیمانی جمہوری جدوجہد کی راہ میں مشکلات روکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر اورزیادتیوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گی بلکہ بھرپورمذاہمت کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکریگی۔

WhatsApp
Get Alert