وسیم اکرم نے اپنے کس بچے کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر وسیم اکرم نے طویل مدت بعد اپنے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر تینوں بچوں کی ایک تصویر شیئر کی اور بیٹی عائلہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
لیجنڈری کرکٹر نے لکھا کہ ’میرے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ میری زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میری چھوٹی بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، وہ میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں خاص طور پر میں ڈیڈی۔‘

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔
انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا۔
اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

26 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

29 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

36 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

40 mins ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

1 hour ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

1 hour ago