موسم سرما کی بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے بےشمار فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کے دوران ٹھنڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار بھی بڑھ جاتا ہے لیکن اگر وقت پر اس کا علاج کرلیا جائے تو طبعیت میں بہتری آسکتی ہے ،بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔
ماہرین کے مطابق ادرک اور ہلدی کا سردیوں میں علیحدہ یا ملا کر شہد کے ساتھ استعمال کرنے کے متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے سرد موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ گرم تاثیر والی غذائیں اور نیوٹرا سیوٹیکل یعنی کے اینٹی سیپٹک گرم مصالحوں کے استعمال کو بھی بڑھا دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ہلدی اور ادرک کا قہوہ بنا کر دن میں دو سے تین کپ پینا چاہئیے ،ذہنی دباؤ سے پرہیز اور بے مقصد دواؤں کا استعمال کرنے کے بجائے اس قہوے سے مدد لی جا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں ہلدی اور ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران خوب پانی پینا اور صاف ستھرائی کا خاص خیال بے حد ضروری ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago