بلوچستان کے عوام غربت اور بے روزگاری کا شکار ہیں: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم شروع، باشعور عوام روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت سنگین مسائل کی لپیٹ میں بارودپرکھڑاعوام غربت وبے روزگاری ،حقوق سے محرومی کے آگ میں جل رہے ہیں ایک طرف تجارت کا پہیہ جام ہے تو دوسری جانب بارڈر بندشوں،شاہراہوں کی بندش اور بدامنی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔نوجوان بے روزگاری سے مایوس،تاجر اور مزدور مسلسل احتجاج پر مجبور جبکہ عام آدمی غربت کے باعث نانِ شبینہ کا محتاج بن چکا ہے۔جماعت اسلامی نے دعوتی مہم شروع کیاہے امرا اضلاع مہم کوکامیاب اورڈورٹوڈور جاکرلوگوں کوجماعت اسلامی کی دعوت دیں ممبربنائے ہرطرف سے مایوسی،سب کوآزمانیکے بعد لوگ جماعت اسلامی کی دعوت کے منتظرہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ موجودہ حالات حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں،جنہوں نے بلوچستان کے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔جماعت اسلامی ان مظالم، ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھا رہی ہے اور ہر سطح پر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی “رابطہ عوام مہم” دراصل عوامی مسائل کے حل،نظام کی حقیقی تبدیلی اورایک منصفانہ معاشرے کے قیام کی جدوجہد کا حصہ ہے۔اس مہم کے ذریعے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینے، رکنیت اختیار کرنے اور ظلم و جبر کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور عوام اب روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک دیانتدار اور عوام دوست قیادت کی تلاش میں ہیں، جسے جماعت اسلامی پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے اجاگر کیا ہے،چاہے وہ بارڈر ٹریڈ کی بندش ہو،لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا بنیادی سہولیات کی کمی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا اور ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جہاں انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی ہو۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ رابطہ عوام مہم کو مزید تیز کریں،گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں اور انہیں جماعت اسلامی کے پیغام سے آگاہ کرتے جماعت اسلامی کے ممبربنائیں۔ انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert