وزیراعظم شہبازشریف دوحہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال، قطری مسلح افواج کے چاق و جوبند دستے نے سلامی دی

دوحہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے،قطر کے وزیر مملکت خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم و پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاق و جوبند دستے نے سلامی دی، وزیراعظم اور وفد کی آمد پر دوحہ ایئرپورٹ اوردوحہ شہر کو پاکستانی پرچم سے سجایا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوطرفہ ملاقات کریں گے،ملاقات میں پاکستان کی خطے و عالمی امن کیلئے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

WhatsApp
Get Alert