پاکستانیوں نے خوش ہونے میں بھارتیوں اور افغانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، گیلپ سروے

(قدرت روزنامہ)پاکستانیوں نےخوش رہنے میں بھارتی اور افغان شہریوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ تمام مسائل کے باوجود 65 فیصد پاکستانی خوش ہیں۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 65 فیصد پاکستانی ہر حال میں خوش ہیں جبکہ 23 فیصد نے ناخوش ہونے کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ خوش افراد کی شرح صوبہ خیبر پختونخوا میں نظر آئی۔

بھارت میں 61 فیصد اور افغانستان میں 45 فیصد افراد نے خوش ہونے کا اقرار کیا۔