ا یر ا ن نے ا بنا ئے ہر مز مکمل طو ر پر کھو لنے کا ا علا ن کر د یا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باقی دنوں کے دوران آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی رہے گی تاکہ عالمی تجارت کا سلسلہ جاری رہ سکے۔
عباس عراقچی کے مطابق تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستوں کی پہلے ہی نشاندہی کر دی گئی ہے، جس سے بحری آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی تیل و تجارتی سرگرمیوں میں استحکام کی توقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert