فیول سبسڈی پروگرام کا آغاز، درخواست کیسے دیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے فیول سبسڈی پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو 2ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل مالکان سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے افراد کی مدد کرنا ہے جو مہنگے ایندھن کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
پنجاب میں درخواست دہندگان مریم کو بتائیں موبائل ایپ اور https://mkb.punjab.gov.pk/Account/login کے ذریعے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں جس سے عمل مزید آسان ہو گیا ہے۔
ہر صوبے نے رجسٹریشن کے لیے الگ پورٹل متعارف کرایا ہے۔ درخواست دہندگان کو بنیادی معلومات فراہم کر کے اپنی اہلیت چیک کرنا اور رجسٹریشن مکمل کرنا ہوتی ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری پلیٹ فارمز استعمال کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ لنکس پر اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی ریلیف فراہم کر سکتا ہے اور کم آمدنی والے طبقے کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
حکام نے اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس پروگرام کے لیے درخواست دیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
