مو ر طا نیہ کی خا تو ن ا و ل کا ا سلا می ر و ا یا ت کے تحت فر ا نسیسی صد ر سے ہا تھ ملا نے سے گر یز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افریقی ملک موریطانیہ کی خاتونِ اول کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے مصافحہ کرنے سے گریز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موریطانیہ کے صدر اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورے پر تھے اور استقبالیہ تقریب میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کر رہے تھے۔
اس موقع پر جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے موریطانیہ کی خاتونِ اول سے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے شائستگی کے ساتھ مصافحہ سے گریز کیا۔
خاتونِ اول نے مسکراتے ہوئے روایتی انداز میں سلام کیا لیکن ہاتھ نہ ملایا، جسے بعض مبصرین اسلامی روایات اور ذاتی عقائد کی پاسداری قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی بے ادبی کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ ذاتی اور مذہبی اقدار کا اظہار ہے۔

WhatsApp
Get Alert