تیل قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے: وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کے شعبے کی حمایت جاری ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان کی حالت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے، حکومت عام آدمی کو ترجیح دے رہی ہے اور ایندھن کی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم سیکٹر میں استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پالیسی سازی میں عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.42 روپے ہوگئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
