بیوٹمز محدود وسائل میں بھی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے، کم سے کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے، وائس چانسلر


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)وائس چانسلر بلوچستان یونورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نیکہا ہیکہ جامعات وتعلیمی اداروں کے وسائل میں اضافہ سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں تیز کر کے دورِ جدید کے تعلیمی تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی حکمت عملی سے ہی تعلیمی اہداف کا حصول ممکن ہے دور حاضر کے تقاضوں سے مزین تدریسی و تحقیقی پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز محدود وسائل کے باوجود بہترین تعلیمی اہداف حاصل کر رہی ہے جس سے بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری آ رہی ہیجامعہ کا روز اول سے یہ نصب العین ہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو طلباء کے تدریسی عمل کا بنیادی جز بنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں ان خیالات کا اظہارر وائس چانسلربیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے 44واں سینڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔بیوٹمز سینڈیکیٹ کا 44واں اجلاس وائس چانسلربیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ کی زیر صدارت بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں ہوا جس میں بیوٹمز سینڈیکیٹ کے ممبران،بیوٹمز کی تمام فیکلٹیز کے ڈینز سمیت انتظامیہ کے سینیئر عہدیداران و پروفیسرز نے شرکت کی،اجلاس میں جامعہ کی کارکردگی، درسی و تدریسی حکمت عملی اور اس پرعمل در آمد،بیوٹمز فنانس اینڈ پلاننگ، جامعہ کی تعلیمی صلاحیت میں اضافہ، تعلیمی ضروریات، جدید تعلیمی اصلاحات،گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے اور گزارشات سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔ بیوٹمز سینڈیکیٹ نے مختلف تعلیمی اور انتظامی معاملات پر فیصلے اور ممبران کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے مجوزہ سفارشات یونیورسٹی سینیٹ بھجوانے کی سفارش کی۔ وائس چانسلربیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے سینیئر اساتذہ کوتلقین کی کہ تحقیق پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سنیئر اساتذہ اپنی قابلیت اور تجربے پر مبنی تحقیق مکالہ جات کی صورت پوری دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اور اپنی توانائی دلجوئی سے تعلیم کی فراہمی ہر مرکوز رکھیں کیونکہ یہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے بلکہ دینی اور معاشرتی فریضہ بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی منظر میں کم سے کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے

WhatsApp
Get Alert