برطانیہ کا اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر باقاعدہ پابندی لگانے کا فیصلہ

برطانیہ(قدرت روزنامہ)برطانیہ نے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر باقاعدہ پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے چلڈرنز ویلبیئنگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم کا ارادہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم Jacqui Smith کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کی توجہ بہتر بنانا اور اسکولوں میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔
اگرچہ زیادہ تر اسکول پہلے ہی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں لیکن اب اسے قانون بنا کر تمام اداروں کے لیے لازمی کیا جا رہا ہے۔
