کوئی تقسیم نہیں ، ہماری یکجہتی آہنی ہے : ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب

تہران(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نظامِ حکومت میں تقسیم کے بار بار دعوؤں کے بعد متعدد ایرانی حکام نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژہ ای نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے گذشتہ رات ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ ٹرمپ کو یہ جان لینا چاہیے کہ “متشدد” اور “اعتدال پسند” کی اصطلاحیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، جو صرف مغربی سیاسی بیانیے میں رائج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں تمام طبقات اور نظریات بالآخر متحد ہیں اور رہبرِ انقلاب کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔
In Iran there are no "hardliners" or "moderates" We are all Iranians and revolutionaries. With ironclad unity of nation and state and obedience to the Supreme Leader, we will make the aggressor regret. One God, one nation, one leader, one path; victory for Iran, dearer than life
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 23, 2026
یہ رد عمل اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے حکومت میں کسی بھی قسم کی دراڑ کی تردید کے بعد سامنے آیا ہے۔ قالیباف نے “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں لکھا “ایران میں کوئی انتہا پسند یا اعتدال پسند نہیں، ہم سب ایرانی ہیں … عوام اور ریاست کے درمیان آہنی اتحاد اور سپریم لیڈر کی مکمل اطاعت کے ساتھ ہم جارح کو اس کے کیے پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔” دل چسپ بات یہ ہے کہ صدر مسعود پزشکیان نے بھی حرف بہ حرف یہی الفاظ اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیے۔
اسی طرح وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی باور کرایا ہے کہ “میدانِ جنگ اور سفارت کاری ایک ہی جنگ کے دو مکمل طور پر مربوط محاذ ہیں”۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ایرانی پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں۔
یہ بیانات ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “متشدد اور اعتدال پسند” گروہوں کے درمیان انقسام ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
In Iran there are no "hardliners" or "moderates" We are all Iranians and revolutionaries. With ironclad unity of nation and state and obedience to the Supreme Leader, we will make the aggressor regret. One God, one nation, one leader, one path; victory for Iran, dearer than life
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 23, 2026
دوسری جانب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے ہی روز اپنے والد کی ہلاکت کے بعد منصب سنبھالنے والے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ “شدید زخمی” ہیں اور ان کا چہرہ جھلس چکا ہے، تاہم وہ ہوش میں ہیں لیکن ان سے رابطہ بہت محدود ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور سیاسی حکام اسرائیلی انٹیلی جنس کے تعاقب سے بچنے کے لیے ان سے ملاقات سے گریز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اگر ایرانی نظام میں تقسیم کی خبریں درست ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا۔ اس سے قبل سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے سفارتی امور میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی مداخلت کا ذکر کیا تھا، جس پر ظریف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
