حقیقی سیاسی قیادت کو حق حکمرانی سے محروم رکھ کر فارم 47 کا چورن بیچنے سے پاکستان مستحکم نہیں ہوگا، نیشنل پارٹی

ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں پارٹی دفتر کا افتتاح، قوموں کے وسائل پر ان کا حق حاکمیت تسلیم کیے بغیر قومی اور طبقاتی سوال کو دبایا نہیں جا سکتا، مقررین کا خطاب


کوئٹہ (ڈیلی قدرت) نیشنل کے زیراہتمام ہزارہ ٹاون کوئٹہ ہے پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئینیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی ، صوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ، حاجی عطامحمد بنگلزئی ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ،عوض علی کشتمند اور دیگر نے خطاب کیا ، میر کبیر محمد شہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک پاکستان میں حقیقی سیاسی قیادت کو حق حکمرانی سے محروم رکھ کر فارم 47کا چورن بیچاجاہیگا پاکستان سیاسی و معاشی طورپر مستحکم نہیں ہوگا اس کے لیئے ضروری ہے کہ قوموں کے وسائل پر ان کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے بصورت دیگر یہاں قومی اور طبقاتی سوال کو دبایا نہیں جاسکتا ، چہرمین اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک کثیرالقومی ریاست ہے اور بلوچستان دنیا کا امیر ترین خطہ ہے لیکن ناانصافی اور بدترین استحصال کے باعث بلوچ سندھی پشتون ہزارہ بد ترین مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کو جمہوری اور فلاحی ریاست نہیں بناجاتا اس وقت تک خوشحالی اور امن ناپید رہیگا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہزارہ ٹاون میں پانی بجلی اور گیس کے مسائل جلد حل کیئے جاہیں ، اس موقع پر متعدد سیاسی کارکنوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محد شہی نے پارٹی قائدین کے ہمراہ پارٹی آفس کا افتتاح کیا

WhatsApp
Get Alert