بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 45 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے كها كه بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔بلوچستان کے شہریوں کی آسانی کےلیے ہر شہری کا شناختی کارڈ ہی اسکا ہیلتھ کارڈ قرار دیا گیا ہے۔بلوچستان ہیلتھ کارڈ پر نہ صرف بلوچستان میں بلکہ ملک بھر میں بڑے اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نیٹ ورک کو بلوچستان صحت کارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 45 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 69 ہزار ڈائیلاسز، 44 ہزار سے زائد کیموتھراپی اور 1200 سے زائد ریڈیوتھراپی سیشنز مکمل۔دل کے مریضوں کے لیے 7,784 اینجیوپلاسٹی اور 575 بائی پاس سرجریز کامیابی سے کی گئیں۔بچوں کے دل کے 304 کیسز کا مفت علاج، ہیلتھ کارڈ پروگرام عوام کے لیے بڑی سہولت بن گیا۔ہیلتھ کارڈ کے تحت 3,412 نیورو سرجریز اور 12,300 آرتھوپیڈک سرجریز کی گئیں۔برنز اینڈ پلاسٹک سرجری کے 183 کیسز بھی ہیلتھ کارڈ کے تحت مکمل کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزيد كها كه ماں اور بچے کی صحت کے لیے 55 ہزار سے زائد کیسز ہینڈل، ہزاروں خواتین مستفید۔24 ہزار 688 نارمل ڈیلیوریز اور 20 ہزار 344 سی سیکشنز ہیلتھ کارڈ کے تحت کیے گئے۔صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے
