لورالائی اور ژوب ڈویژن میں قبائل کی جدی پشتی زمینوں کی جعلی الاٹمنٹوں پر تشویش، پشتونخوا نیپ کی مذمت
ڈویژنل سیٹلمنٹ آفیسر محمد وارث رشوت خوری، فراڈ اور کرپشن میں ملوث ہیں، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری فوری کارروائی کر کے معطل کریں، بیان

کوئٹہ (ڈیلی قدرت) پشتونخوا نیپ کے صوبائی پریس ریلیز میں لورالائی، ژوب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قبائل کے جدی پشتی زمینوں کی جعلی الاٹمنٹوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ ان جعلی الاٹمنٹوں میں ملوث ڈویژنل سیٹلمنٹ آفیسر محمد وارث کی عوام دشمنی پر مبنی طرز عمل رشوت خوری، فراڈ اور بد ترین کرپشن پر مبنی منفی کردار نے مختلف علاقوں کے مقامی قبائل کو مشکلات، مسائل اور رنجشوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیونکہ ڈویژنل سیٹلمنٹ آفیسر محمد وارث ان تمام جعلی الاٹمنٹوں نے مکمل ملوث اور حصہ دار رہا ہے۔ جس کے ذریعے وہ کروڑوں روپے کے خورد برد میں ملوث ہے۔ اور ان جعلی الاٹمنٹوں کی کارروائی کرتے ہوئے ہمیشہ حکام بالا کی تائید و حمایت کے دعوے کرتے رہے ہیں۔ بیان میں صوبائی وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ بدترین رشوت خوری اور کرپشن میں ملوث اس عوام دشمن ڈویژنل سیٹلمنٹ آفیسر محمد وارث کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اس سے فوری طور پر معطل کیا جائے اور اب تک ہونے والے تمام الاٹمنٹس کو منسوخ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائے اور موجودہ آفیسر کی جگہ دوسرے ایماندار آفیسر کی تقرری عمل میں لائی جائے۔
