بلوچستان میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن مہم کا باقاعدہ آغاز، نادرا اور محکمہ داخلہ کا اشتراک

جعلی لائسنسوں کا خاتمہ اور سیکیورٹی میں بہتری لائی جائے گی، شہریوں کو پرانے لائسنس ڈیجیٹل کارڈ میں تبدیل کروانے کی ہدایت
کوئٹہ (ڈیلی قدرت)بلوچستان حکومت نے اسلحہ لائسنس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ بھر میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم نادرا اور محکمہ داخلہ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد لائسنس کے نظام میں شفافیت، سیکیورٹی اور بہتری لانا ہے۔حکام کے مطابق اس مہم کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر دفاتر میں خصوصی کانٹرز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہری اپنے پرانے اسلحہ لائسنس کو جدید کمپیوٹرائزڈ کارڈ میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ جن اضلاع میں ابتدائی طور پر یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ان میں ڈیرہ بگٹی، لورالائی، پشین، سبی، حب، تربت، گوادر اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں محکمہ داخلہ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے یو این اے کو بتایا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کارڈ میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف جعلی لائسنس کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شہریوں کے اسلحہ ریکارڈ تک فوری اور درست رسائی حاصل ہو سکے گی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اسلحہ لائسنس کے اجرا اور تصدیق کے عمل کو نہایت آسان اور مثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تمام ریکارڈ محفوظ اور مرکزی ڈیٹا بیس میں منتقل کیا جائے گا محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس سے رجوع کریں اور اپنے پرانے لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کارڈ میں تبدیل کروائیں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں غیر کمپیوٹرائزڈ لائسنس کی قانونی حیثیت محدود یا ختم بھی کی جا سکتی ہے، اس لیے بروقت رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے اس مہم کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے عملے کی خصوصی تربیت بھی کی گئی ہے اور کانٹرز پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ درخواست گزاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے بلوچستان میں اسلحہ لائسنس کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی بلکہ حکومتی رٹ کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے ۔

WhatsApp
Get Alert