بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف منظور

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے گرمی کی لہر کے باعث صارفین کو بڑاریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن آپریشنز خرم عبداللہ نے گرمی کی لہر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کی لہر کے باعث مینٹیننس شٹ ڈاؤن معطل کردیا گیا ہے۔
خرم عبداللہ کے مطابق اگر کسی علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ جائے تو وہاں معاشی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے گرڈز علاقائی خرابیوں اور حادثات کا باعث بنتے ہیں جنہیں درست کرنے کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی خرابیوں کی اصلاح کے لیے علاقہ مکینوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ صارفین گرمی کی لہر کے دوران گھروں میں رہیں، ہلکے کپڑے پہنیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
