انٹرنیشنل کیمبرج امتحانات کے بزنس اسٹڈیز کا اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کیمبرج امتحانات کے بزنس اسٹڈیز کا اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک کر دیا گیا۔
منگل کے دن ہونے والا بزنس اسٹڈیز کا پرچہ مبینہ طور پر پیر کی رات کو ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوا۔
پرچہ آؤٹ ہونے سے متعلق کیمبرج کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کچھ دن پہلے بھی کیمبرج امتحانات کا ریاضی کا پرچہ لیک ہو گیا تھا۔
