آئی فون 18 پرو کی سنسنی خیز تفصیلات، کیا یہ ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی فون 18 پرو کے حوالے سے سامنے آنے والی لیکس اور رپورٹس کے مطابق ایپل اپنی اگلی فلیگ شپ ڈیوائس میں کئی اہم تکنیکی اور ڈیزائن تبدیلیاں متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ 2026 میں متوقع لانچ سے قبل سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ اپ گریڈز محض معمولی بہتری نہیں بلکہ ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ذرائع (MacRumors اور 9to5Mac کے مطابق) کے مطابق نئی ڈیوائس میں درج ذیل پانچ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں:
ڈسپلے میں چھوٹا Dynamic Island
آئی فون 18 پرو میں ‘Dynamic Island’ کے سائز میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لیکس کے مطابق اس کی چوڑائی تقریباً 14.98 ملی میٹر ہو سکتی ہے جو موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد کم ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر فیس آئی ڈی کے کچھ اجزاء کو اسکرین کے نیچے منتقل کرنے پر کام کر رہا ہے، تاہم انفراریڈ کیمرہ کے موجود رہنے کے باعث مکمل فل اسکرین ڈیزائن فی الحال ممکن نہیں ہوگا۔
آئی فون 18 پرو میں کیمرہ سسٹم کو بڑی اپ گریڈ ملنے کی توقع ہے۔ اہم فیچر ’ویری ایبل اپرچر‘ سسٹم ہو سکتا ہے جو پروفیشنل کیمروں کی طرح صارفین کو لینس کے اندر داخل ہونے والی روشنی کو کنٹرول کرنے کی سہولت دے گا۔
اس سے کم روشنی میں بہتر فوٹوگرافی اور زیادہ ڈیٹیل کے ساتھ تصاویر لینے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیلی فوٹو لینس کی کارکردگی میں بھی بہتری متوقع ہے۔
نیا A20 Pro چپ سیٹ
آئی فون 18 پرو میں ایپل کا نیا A20 Pro چپ شامل کیے جانے کا امکان ہے جو 2 نینو میٹر پروسیس پر تیار کیا جائے گا۔
یہ چپ زیادہ رفتار، بہتر توانائی کی بچت اور جدید آن ڈیوائس مصنوعی ذہانت (AI) فیچرز کو مؤثر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھے گی۔
لیک رپورٹس کے مطابق ایپل ڈیوائس کے ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں کر سکتا ہے جن میں شیشہ اور ایلومینیم کا زیادہ یکجا اور ہموار فِنش شامل ہوگا۔
اس کے علاوہ ’ڈیپ ریڈ‘ نامی نئے رنگ کے متعارف ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ کیمرہ کنٹرولز کو زیادہ سادہ اور پریشر بیسڈ بنایا جا سکتا ہے۔
سمارٹ Siri اور AI فیچرز
آئی او ایس 27 کے تحت سافٹ ویئر میں بھی نمایاں تبدیلیوں کی توقع ہے۔ ایک نیا ‘Siri کیمرہ موڈ’ متعارف کرایا جا سکتا ہے جو صارف کو کیمرہ کے ذریعے اشیاء، مقامات اور ماحول کی فوری معلومات فراہم کرے گا۔
مزید یہ کہ گوگل کے ‘Gemini’ AI ماڈل کے ساتھ ممکنہ انضمام کے ذریعے Siri کو زیادہ جدید اور گفتگو کی صلاحیت رکھنے والا اسسٹنٹ بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
اضافی امکان: فولڈ ایبل آئی فون
رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو کے ساتھ ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرا سکتا ہے، جو کمپنی کی پروڈکٹ لائن میں ایک بڑی توسیع ثابت ہو سکتا ہے۔
