اپنے لاپتہ بیٹے شاہ فہد سے خاندان سمیت لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، شاہ خالد کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ کے رہائشی شاہ خالد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے سے میں اور خاندان والے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں ‘یہ بات انہوںنے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شاہ خالد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا شاہ فہد گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ گھر سے نکلا ہے تاحال واپس نہیں آیا جو تاحال لاپتہ ہے انہوںنے کہا ہے کہ اگر اس کا کسی کالعدم تنظیم یا ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو ہمارا اور خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
