پسنی کے ساحلی علاقے جڈی میں کچھوا مردہ حالت میں برآمد، آبی حیات کی مسلسل ہلاکت سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے، ماہرین ماحولیات


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی کے ساحلی علاقے جڈی کے مقام پر ایک کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا جو مئی کے مہینے میں پیش آنے والا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی گوادر اور پسنی کے مختلف ساحلی علاقوں میں متعدد کچھوے مردہ حالت میں مل چکے ہیں، جبکہ رواں سال درجنوں کچھوﺅں کی ہلاکت نے ماہرین ماحولیات اور آبی حیات کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہرِین نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں میں کچھوﺅں کی مسلسل ہلاکت ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ہر ماہ مختلف ساحلی مقامات پر کچھوے مردہ حالت میں مل رہے ہیں، حالانکہ کچھوے سمندری ماحولیاتی نظام میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکران کے ساحلی علاقے ماضی میں کچھوو¿ں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور افزائشِ نسل کے اہم مراکز سمجھے جاتے تھے، مگر حالیہ برسوں میں ان کی بڑھتی ہوئی ہلاکتیں خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ماہرین نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر متعلقہ ادارے فوری طور پر تحقیق کریں تاکہ کچھوﺅں کی ہلاکت کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچ سکتا۔

WhatsApp
Get Alert